واشنگٹن (امت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی خشوگی کے قتل پر ریاض کی وضاحت کو قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کے خلاف پابندیوں پر غور کیا گیا تو بھی اس میں110ارب ڈالر کے فوجی ہتھیاروں کا معاہدہ شامل نہیں ہوگا جو 6لاکھ ملازمتوں کے برابر ہے۔اس سے پہلے ٹرمپ نے سعودی عرب کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ خشوگی کے قتل میں ملوث نکلا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے خشوگی کے قتل پر سعودی اعتراف انتہائی اہم پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت جلد ہی اٹھایا گیا۔ نہیں چاہتا کہ سعودیہ کو ہتھیاروں کی فروخت پر کوئی اثر پڑے۔ امریکہ نے ابھی تک تحقیقات مکمل نہیں کی ہیں۔ حکمران امریکی جماعت ریپبلکن کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی حکام کی قابلیت پر شک ہے جو کئی ہفتوں سے کہہ رہے تھے کہ خشوگی قونصل خانے سے باہر چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خشوگی کی کہانی میں ہر دن گزرنے کے بعد سعودی بیان میں تبدیلی آتی رہی ہے۔سعودیہ کے حالیہ بیان پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔