بائیو میٹرک نظام بھی گلے پڑ گیا

کابل(امت نیوز) افغان الیکشن میں ووٹرز کی تصدیق کے لئے متعارف کرائے جانیوالا نیا بائیو میٹرک نظام بھی حکام کے گلے پڑ گیا۔ بائیو میٹرک مشینوں میں خرابی کی وجہ سے ووٹ ڈالنے کا عمل شروع کرانے میں بہت تاخیر ہوئی ۔ بعض مقامات پر ووٹرز نے اشتعال میں آ کر مشینیں توڑ دیں ،جس پر15افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ناتجربہ کار الیکشن عملہ بھی ان مشینوں کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے میں ناکام رہا اورپریشان نظر آ یا۔ علاوہ ازیں آزاد الیکشن کمیشن کے سربراہ عبدالبدیع سایت نے انکشاف کیا کہ جن اسٹاف ممبران اور اساتذہ کو بائیو میٹرک سسٹم کی تربیت دی گئی تھی ،ان میں سے اکثر پولنگ اسٹیشنز نہیں آئے۔ اطلاعات کے مطابق ووٹرز کی رجسٹریشن لسٹوں میں بھی کئی خامیاں سامنے آئیں۔ کئی مراکز پر رجسٹرڈ ووٹروں کی فہرستیں بروقت فراہم نہ کی جا سکیں۔

Comments (0)
Add Comment