طبی معائنے سے کمسن پر تشدد کی تصدیق – مقدمہ درج

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)طبی معائنہ سے11سالہ کمسن گھریلوملازمہ کنزیٰ پرتشددکی تصدیق ہوگئی۔مقدمہ درج کرلیا گیاسی پی اوراولپنڈی احسن عباس کےمطابق بچی کےجسم کےمختلف حصوں پرچوٹوں کےنشانات ہیں،سرپردوتین دن پرانےزخم پر ٹانکےبھی لگےہوئےہیں۔کنزیٰ کاویڈیوبیان میں کہنا تھا کہ مالکن اورمالک بیلٹ اوررسی سےمارتےتھے،نہ کھانا دیتےتھے،نہ رات کوسونےدیتےتھے۔کنزیٰ کی بہن کا کہناہےکہ مالک اورمالکن کنزہ کو2 سال سے تشدد کا نشانہ بنا رہےتھے،جس کی وجہ سےوہ واپس نہیں جانا چاہتی تھی اورپڑھناچاہتی تھی۔شروع کاایک سال توسکون سےگزرا لیکن گزشتہ دوسالوں سےکنزہ کوتشددکانشانہ بنایا جارہاتھا، جب تشددزیادہ بڑھاتواُس نےبھاگ کر پڑوسیوں کے گھر میں پناہ لےلی تھی بعدازاں بچی کو تشویشناک حالت میں اس کےوالدکےحوالےکیاگیا، جو اسےلےکرآبائی علاقے سمندری آگئےتھے۔اس حوالےسےبچی کےماموں کا کہنا ہےکہ کنزہ کے والد نے دباؤ میں بانڈپیپرسائن کیا۔ادھرکمسن گھریلوملازمہ کنزہ شبیرپرتشددکرنےوالوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ پولیس متاثرہ بچی کوفیصل آباد سے راولپنڈی لے آئی۔ سی پی اوراولپنڈی عباس احسن نےپولیس لائن ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کےدوران میڈیاکو بتایاکہ ولایت کالونی میں ڈاکٹر محسن ریاض اورعمارہ ریاض کی طرف سے ملازمہ پرمبینہ تشددکےحوالےسےحقائق کی تصدیق کیلئے ایس ایچ اوائیر پورٹ محمد عامر خان انسپکٹرمع لیڈیز پولیس کوٹیم کےہمراہ چک نمبر484گ ب تھوتھیاں تحصیل سمندری ضلع فیصل آبادروانہ کیاگیاہےجبکہ اےایس آئی سجادحسین کومعاملہ درست طریقےسےہینڈل نہ کرنے پر معطل کیاگیا۔

Comments (0)
Add Comment