کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے ایک اور سکینڈل کا انکشاف – عمر اکمل بھی ملوث

دوحہ (امت نیوز)کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا ایک سنسنی خیز اسکینڈل منظر عام پر آ گیا ۔پاکستان سے عمر اکمل ،بھارتی کپتان کوہلی ،روہیت سمیت دیگر بڑے کرکٹرز کے نام شامل ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کی دستاویزی رپورٹ میں6 سال قبل یعنی 2011-12ء کے 15 انٹرنیشنل میچز میں اسپاٹ فکسنگ کی گئی،عرب میڈیا نے اس حوالے سے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 15میچز میں 24اسپاٹ فکس کئے گئے ،اس اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے تانے بانے بھارتی بکی انیل منور سے ملتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے شکار 3میچز میں پاکستانی کرکٹر،7میں انگلینڈ ،5میں آسٹریلوی اور دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔الجزیرہ ٹی وی نے دستاویزی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس پاکستانی کرکٹر عمر اکمل ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی ،روہیت شرما ،لکشمی پتی بالا جی ،سریش رائنا،آسٹریلوی کرکٹر اینڈی بکل سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ویڈیو اور تصویری ثبوت ہیں ۔ فکسنگ میں بھارتی انیل منور ملوث ہے جس کی ویرات کوہلی کے ساتھ بھی تصویر ہے۔ رپورٹ میں دستاویزی ثبوت بھارتی بکی انیل منور کے حوالے سے شامل کیے گئے ہیں۔ انیل منور کی بھارتی کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور عمر اکمل کے ساتھ تصاویر بھی رپورٹ میں شامل ہیں تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بکی کے ساتھ موجود کھلاڑیوں کا کسی غلط کام میں ملوث ہونا ضروری نہیں۔ دستاویزی فلم کے مطابق جو میچ فکس کیے گئے اُن میں 6ٹیسٹ، 6ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔ فکسنگ کے شکار مقابلوں میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچز، ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچز سمیت انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان یو اے ای میں کھیلے گئے متعدد میچز شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 15انٹرنیشنل میچز میں 26فکسنگز ہوئیں۔

Comments (0)
Add Comment