حکومتیں جبر سے نہیں عدل سے چلتی ہیں- شفیق حیدر

کراچی (پ ر) العارف اکیڈمی کے سیکریٹری جنرل شفیق حیدر نے کہا کہ حکومتیںجبر سے نہیں عدل سے چلتی ہیں۔ تربیتی نشت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ظلم اور معاشرتی برائیوں کے ساتھ ساتھ تشدد اور انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، لیکن حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہے ہیں، جو بڑا المیہ ہے۔ اگر حکمرانوںنے روش نہ بدلی توعوام بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہونگے۔

Comments (0)
Add Comment