کراچی (پ ر) قیام پاکستان اور نئی ریاست کی تشکیل و تعمیر میں شہید لیاقت علی خان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ وہ ایک اعلی پائے کے مدبر، منتظم اور مخلص محسن قوم تھے۔ بدقسمتی سے پہلے وزیراعظم کو اس وقت شہید کردیا گیا، جب ملک وقوم کو ان کی شدید ضرورت تھی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی کی سنیئر رہنما مسرت خان نیازی نے قائد ملت کی 67ویں برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورنگی میں کیا۔ اس موقع پر سمائلہ کو کب، غبر حامد، یسریٰ حمید، آئیلہ ارشاد، لطیفہ کوثر، صائمہ اسحاق، نفیسہ امین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔