کراچی (پ ر) اسٹیل ملز کے 550سابق ملازمین کے وکالت ناموں پر دستخط کی تقریب ادارہ نورحق میںہوئی۔ چیئرمین الکاسب فائونڈیشن عمرباقی، جنرل سکریڑی محمد شفیق، فنانس سکریٹری قرار احمد خان و دیگر ممبران نے سابق وکالت ناموں پردستخط کروائے۔ قبل ازیں 3013 سابق ملازمین کے مقدمات کا سندھ ہائی کورٹ سے ان کے حق میںفیصلہ آچکا ہے۔ اس موقع پر سابق ملازمین کا کہنا تھا کہ الکاسب فاؤنڈیشن کی جانب سے اسٹیل ملز ملازمین کے واجبات کے معصول جذبہ خدمت کی بہترین مثال ہے۔