کراچی (بزنس رپورٹر) یونیک موٹرسائیکل بنانے والے ادارے ڈی ایس موٹررز کے مینجنگ ڈائریکٹر علی گھانگرا کے بڑے بھائی اور آل پاکستان ممین فیڈریشن حیدرآباد کے صدر حاجی توفیق گھانگرا انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ ممین سوسائٹی حیدرآباد میں بشیر فاروقی نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں زبیر گھانگرا، انورگھانگرا، طفیل گھانگرا، اسد گھانگرا، اویس گھانگرا اور احد گھانگرا سمیت شہر کی ممتازکاروباری سیاسی اور سماجی شخصیات عزیز و اوقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں ٹنڈو یوسف قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔