خشوگی کا قتل بڑی غلطی ہے-سعودی وزیر خارجہ

واشنگٹن(امت نیوز)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے صحافی جمال خشوگی کے قتل کو بڑی اور سنگین غلطی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کا ولی عہد محمد بن سلمان کو علم نہیں تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے ترکی میں اپنے قونصل خانے کے اندر اپنے شہری کے قتل کے معاملے کے اعتراف کے بعد یہ کسی بھی سعودی شخصیت کا پہلا تبصرہ ہے ۔

Comments (0)
Add Comment