کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی جانب سےکرائے پر لی گئیں 200 سے زائد گاڑیاں بھی ووٹرز کو متوجہ نہ کر سکیں۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے ڈرائیوروں کے لئے ناشتہ اور کھانےکا انتظام نہ ہونے کے باعث ڈرائیور ووٹرز کو لانے ۔لے جانے سے کترااتے رہے۔تفصیلات کے مطابق این اے 247 اور پی ایس 111 کے ضمنی انتخاب میں سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنوں پر لانے کیلئے200سے زائد گاڑیوں کا انتظام کیا تھا ۔ پولنگ کے دوران کینٹ اسٹیشن،سول لائنز کھارادر ،لائٹ ہاؤس،کالا پل اور گوراقبرستان سے متصل علاقوں کی تنگ گلیوں میں الیکشن کیمپ لگانے جبکہ بیشتر مقامات پر لگائے گئے کیمپوں کے باعث شہریوں کومسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن لانے کیلئے 200 سے زائد رکشے اور سوزوکی پک اپ گاڑیاں کرائے پر لی گئیں ۔ ایم کیو ایم ، پی ایس پی کی جانب سے گاڑیاں پولنگ سے ایک روز قبل ہی بک کرا لی گئی تھیں سیاسی کارکنان کا کہنا تھا کہ کرائے کی گاڑیاں خواتین،بزرگوں اور معذوروں کے لئے تھیں علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث کے وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لئے رکشوں کا استعمال کیا جا رہا ہے،ڈرائیوروں نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں نے 1500 سے2500دیہاڑی کے علاوہ ناشتہ،کھانا اور چائے کا وعدہ کیا تھا ،ایک رکشہ ڈرائیورنے کہا کہہمیں خوار کر ا یا جا رہا ہےکسی نے اب تک پانی تک کا نہیں پوچھا۔