آج بجلی 61فیصد تک مہنگی کئے جانے کا خدشہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے عوام پربجلی گرانے کی تیاریاں کرلیں،پونے 4روپے فی یونٹ اضافے سے 61فی صد تک بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے،فیصلہ آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں بجلی کی قیمتوں میں دو سے پونے چارروپے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔اجلاس کی صدارت وزیرخزانہ اسد عمرصدارت کریں گے۔ پاورڈویژن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں دو سے پونے چارروپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائے۔اس کے علاوہ بجلی کا ٹیرف15سے 61 فیصد مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔سمری کے مطابق ماہانہ پچاس یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو استثنیِٰ ملے گاتاہم 51 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے سلیب ون میں آئیں گے جس کے تحت انہیں 87 پیسے فی یونٹ اضافی دینے پڑیں گے۔سلیب ٹومیں 101 سے 200 یونٹ والے صارفین ہوں گے جوفی یونٹ1 روپے 22 پیسے زیادہ ادا کریں گے جبکہ سلیب تھری میں 300یونٹ والے آئیں گےجو 2روپے 4پیسے فی یونٹ زیادہ بل اداکریں گے۔سلیب فور میں 700 یونٹ والے صارفین شامل ہوں گے۔جو3 روپے 82پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ اٹھائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment