زلفی بخاری کو ہٹانے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو دہری شہریت کی وجہ سے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی جس کے بعد اس کی سماعت 24 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کرتے ہوئے انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment