چین میں چاقو بردار نے 3 افراد مار دیئے-پولیس کا سرچ آپریشن

بیجنگ(امت نیوز) شمالی چین میں چاقو بردار کے حملےمیں 3 افراد کی ہلاکت کے بعد فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واقعہ صوبہ ہیبائی کی وینان کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں علی الصبح ایک حملہ آور نے پبلک مقام پر موجود شہریوں پر اچانک شکاری چاقو کے وار کئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ حملے کے فوری بعد نامعلوم ملزم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Comments (0)
Add Comment