میرپورخاص(بیورورپورٹ) ملی مسلم لیگ کے وفد نے میرپورخاص پر یس کلب میں صدر پر یس کلب راشد سلیم سے ملاقات کی ،اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان اور خد مت انسانیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اسی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے ۔