لاہور (امت نیوز) تحریک لبیک یارسول اللہ لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام تربیتی ورکرز کنونشن بمقام ناصر باغ لاہور میں زیر صدارت علامہ خادم حسین رضوی منعقد ہوا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا پاکستان حضور کے دین کے لئیے بنا ہے۔ ملک میں اسوقت ناموس رسالت کے تحفظ کے لئیے کام کی اشد ضرورت ہے۔اکثر شِمر کے پیروکار ہمیں اداروں اور ججوں سے لڑانا چاہ رہے ہیں۔جبکہ ہمارا مطالبہ دیانت دارانہ ہے کہ جو لوگ گستاخان رسول کی حمایت کے لئیے فکر مند ہیں وہ اپنی کرسیاں چھوڑ دیں تاکہ ان کرسیوں پر اب حضور کے سچے غلام آکر بیٹھیں جو ناموس رسالت کے پہرہ دار ہوں اور فیصلے قران و سنت کے مطابق ہوں۔ تحفظ ناموس رسالت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی و سرپرست اعلی پیرمحمدافضل قادری نے کہاکہ تحریک لبیک کا ہدف پاکستان میں نظام مصطفے ؐ اورنظام خلافت راشدہ کا نفاذ کرکے پاکستان کو ایک خوشحال مستحکم اور فلاحی ریاست بنانا ہے ۔