کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی 3 روزہ تقریبات پر فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے اور درگاہ سے متصل تجاوزات ختم کرنے کیلئے منتظمین سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدتمندوں، زائرین اوردیگر شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر درگاہ کے اندرونی حصوں، اطراف اور درگاہ کے مرکزی راستوں پر سادہ لباس و باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت گشت، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، کڑی نگرانی و ناکہ بندی کو بھی موثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ کے اندرونی وبیرونی احاطوں کیساتھ ساتھ اطراف کی ٹیکنیکل سوئیپنگ، اسکیننگ و کلیئرنس کے علاوہ گاڑیوں اور پارکنگ ایریاز کی کڑی نگرانی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔