بس حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 12افراد ملتان میں سپرد خاک

ملتان (ایجنسیاں) ڈیرہ غازی خان کے قریب بس حادثے کاشکار ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو ملتان میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں سینئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی ،پی ٹی آئی ایم این اے ملک عامرڈوگر، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

Comments (0)
Add Comment