3 ایس ایس پیز- ایک ڈی ایس پی کا تبادلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے 3 ایس ایس پیز اور 1 ڈی ایس پی کا تبادلہ کردیا، ڈی ایس پی جیکب آباد کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردیں جبکہ 17ڈی ایس پیز کے تبادلے وتقرریاں کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے 3 ایس ایس پیز اور ایک ڈی ایس پی کا تبادلہ کردیا، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ایس پی پیر ضلع ملیر شیراز نذیر کو اسسٹنٹ جنرل آف پولیس فنانس (سی پی او) تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی اے وی سی سی عرفان بہادر کو ایس ایس پی ضلع ملیر تعینات کردیا گیا، ترقی کے منتظر ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل تعینات کردیا گیا، ڈی ایس پی ٹریفک شہید بےنظیر آباد علی بخش رنجھانی کو سی پی او رپورٹ کرنے کا احکامات جاری کردیے گئے،جبکہ آئی جی سندھ نے ڈی ایس پی جیکب آباد عطا محمد سومرو کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 17ڈی ایس پیز کے تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے۔ آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے ایک حکم نامے کے تحت چوہدری ارشادکو ایس ڈی پی او سب ڈویژن سکھن، ارشد حیات کو ایس ڈی پی او سب ڈویژن عید گاہ، ظہورالرحمان کو سب ڈویژن رسالہ، رستم نوازکو سب ڈویژن کیماڑی ڈویژن، کنور آصف کو سب ڈویژن صدر، سوہی عزیز کو سب ڈویژن کلفٹن ڈویژن، فخر الاسلام کو سب ڈویژن فریئر، شاہد عباس کو سب ڈویژن خواجہ اجمیر نگری، خواجہ معین الدین کوسب ڈویژن شادمان ٹاؤن، نعیم خان کوسب ڈویژن ایف بی صنعتی ایریا، تصدق وارث شیخ کو سب ڈویژن جمشید کوارٹر، وقار جدون کو ڈی ایس پی ایڈمن ڈی آئی جی ساؤتھ زون، راجہ طارق محمودکو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن 1ساؤتھ ، جاوید اختر کو ڈی ایس پی ایڈمن ڈی آئی جی ویسٹ زون، مظفر بلوچ کو ڈی ایس پی کے ڈی اے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی، ایوب بھرگھڑی کو ڈی ایس پی سیکورٹی سٹی ڈسٹرکٹ کراچی تعینات کردیا گیاہے۔

Comments (0)
Add Comment