یو اے ای کے ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید بن سلطان النہیان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں سربراہان مملکت نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments (0)
Add Comment