اسلام آباد (امت نیوز) قومی باکسنگ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور مائے جم کے فزیکل ٹرینر مجید بروہی سپین اور ہالینڈ کے ا یک ماہ کے طویل تربیتی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مجید بروہی گزشتہ ماہ مائے جم کے چیف ایگزیکٹیو بلال بکو سپین اور ہالینڈ کے تربیتی دورے پر گئے تھے اس دورے میں مجید بروہی نے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے علاوہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ اور اسپین میں فٹ بال کے مرکز ویلنشیا کے مختلف کلبوں اور فزیکل سینٹرز میں تربیت حاصل کی۔ ویلنشیا میں مجید بروہی نے 2 ہفتہ کے ایڈوانس فزیکل فٹنس کورس میں بھی شرکت کی۔ مجید بروہی نے ویلنشیا سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کا تربیتی دورہ کامیاب رہا۔ انہوں نے ایمسٹرڈیم، بارسلونا اور خاص طور پر ویلنشیا میں دستیاب شاندار سپورٹس سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
٭٭٭٭٭