ملک میں آرچری کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں -وصال خان

پشاور(امت نیوز) پاکستان آرچر ی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں آرچری کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح آرچری کے کھیل پر بھی توجہ دے، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آرچری کا کھیل آہستہ آہستہ مقبولیت اختیار کر رہے لیکن حکومت کو بھی دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات کرنے ہونگے، وصال محمد خان نے کہا کہ سکول اور کالجز کی سطح پر بھی آرچری کے مقابلے منعقد ہونے شروع ہو گئے ہیں جبکہ یونیورسٹیز کی سطح پر پہلے ہی سالانہ مقابلے ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپیئن شپ 25 دسمبر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment