اسلام آباد(امت نیوز) قومی ٹیم رواں ماہ چین میں شیڈول ایشین سنوکر ٹور ٹو میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 28 سے 31 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس میں بابر مسیح، محمد بلال اور حارث طاہر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بابر مسیح، محمد بلال اور حارث طاہر نے قطر میں منعقدہ پہلے ایشین سنوکر ٹور میں ملک کی نمائندگی کی تھی، اس لئے یہی تینوں کیوئسٹس چین میں شیڈول ایشین سنوکر ٹور ٹو میں شرکت کے اہل ہیں۔ پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ نے بتایا کہ تینوں کیوئسٹس باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں۔
٭٭٭٭٭