قائد اعظم ٹرافی کا آخری مرحلہ کل سے شروع ہوگا

راولپنڈی(امت نیوز) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ 2018ء کے ساتویں اور آخری مرحلے کے میچز کل 24 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور خان ریسرچ لیبارٹریز کے درمیان میچ کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور اسلام آباد ریجن کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل بنک اور حبیب بنک کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ فاٹا ریجن اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد سٹیڈیم، میں کھیلا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment