ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بھی کھیلنا چاہتا ہوں-محمد عباس

لاہور(امت نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہا ہے کہٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بھی کھیلنے چاہتا ہوں۔ٓئی پی ایل میں موقع دیا گیا تو فرنچائز کو محسوس نہیں کرونگا۔ میرا سب سے اہم اور اگلہ ہدف ورلڈکپ ہے۔قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کرونگا۔ میں زندگی سخت حالات و مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد اس مقام تک پہنچا ہوں اور اسی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں ملنے والی فوری کامیابیوں سے میرا دماغ خراب نہیں ہو گا۔ایک انٹرویومیں 28سالہ باؤلر نے کہا کہ میرا اللہ تعالیٰ پر پورا یقین اور اعتقاد ہے اور میں ہمیشہ یہی دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے مشکل صورتحال سے بچائے کیونکہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی آنکھوں کے سامنے بہت کچھ ہوتے ہوئے دیکھ چکا ہوں۔یاد رہے کہ محمد زاہد نے 1996 میں اپنے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11وکٹیں لیں تاہم کمر کی انجری کے سبب ان کا کیریئر صرف 4 ٹیسٹ میچوں تک ہی محدود رہا۔محمد آصف اور عامر کی جوڑی کو بھی اپنی عمدہ باؤلنگ کے سبب دنیا بھر میں سراہا گیا لیکن 2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد ان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی جس نے آصف کا کیریئر تقریباً ختم کردیا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment