خواتین کو طلاق دینے کےحق کا معاملہ زیرغور نہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ کونسل میں ایسا کوئی نکاح نامہ زیرغور نہیں جس میں یہ شق شامل ہوکہ عورتیں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی۔ترجمان کونسل ڈاکٹراکرام الحق نے وضاحت کی کونسل ایسے نکاح وطلاق نامے پر کام کر رہی ہے جس میں قرآن و سنت کے مطابق ضروری شقیں شامل کی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق نکاح اور طلاق نامے کے ڈرافٹ پر علماء کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا اور کونسل سے باقاعدہ منظور کرایاجائے گا۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ میں چیئرمین نظریاتی کونسل کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ مجوزہ نکاح نامے میں نکاح خواں پر لازم ہوگا کہ وہ دلہن سے پوچھے کہ اسے خاوند سے طلاق لینے کا حق حاصل ہے یا نہیں۔ موجودہ نکاح نامے میں خواتین کو طلاق کا حق استعمال کرنے کی شق موجود ہے تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا جس کی وجہ سے خاتون کو عدالت سےرجوع کرنا پڑتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment