وکلا کی شکایت کے باوجوداسٹامپ آفس ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار کی شکایت کے باوجود بھی اسٹامپ آفس ؎کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی۔ یقین دہانی کے باوجود بلیک فروخت جاری ہے ۔ اس حوالے سے کراچی بار کے صدر حیدر امام رضوی نے کہا کہ اس معاملے پر بار خود سے کوئی کارروائی نہیں کرسکتی ، ہم نے متعلقہ حکام سےاسٹامپ پیپرز کی بلیک فروخت کی شکایت کی آفس کے سپرنٹنڈنٹ کو کی تھی جس پر آفس سپریٹنڈنٹ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں گے ۔انہوں نےکہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسٹامپ آفس کو اسٹامپ پیپر خود بیچنے چاہیئں ورنہ وینڈرز کو پابند کریں کہ مقررہ منافع لیں ۔ ایڈووکیٹ خرم شہزادنے کہا کہ متعلقہ حکام کو تمام وینڈرز کی لسٹ جاری کرنی چاہیئے اور اسٹامپ پیپر زیادہ تعداد میں چھاپے جانے چاہیئں اس طرح اسٹامپ پیپرکی بلیک فروخت رک سکتی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment