ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر14 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نےسابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ نیب حکام نے مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو آج بغیر ہتھکڑیاں لگانے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو نیب نے حراست میں لے لیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں لہٰذا ملزمان کو جیل بھجوا دیاجائے۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Comments (0)
Add Comment