ٹریفک اہلکار کیخلاف رکشہ ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے-لیبر فیڈریشن

کراچی(پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سیکرٹری قاسم جمال نے ٹریفک پولیس سے تنگ آکر خود کشی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ ٹریفک اہلکار کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رکشہ ڈرائیور کی موت ظلم کی انتہا ہے۔راشی ٹریفک اہلکاروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔معمولی غلطیوں پر انھیں جیل بھیجنے اور ہزاروں روپئے کا جرمانہ کئے جا رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment