بقائی انسٹی ٹیوٹ کے تحت بائیو انفارمیٹکس پر ورکشاپ

کراچی(بزنس رپورٹر)بقائی انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے تحت بائیو انفارمیٹکس کے موضوع پر آگہی ورکشاپ ہوئی، جس میں 8جامعات بشمول این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی، جامعہ کراچی، خیرپور یونیورسٹی، اردو یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی، ڈاؤ بائیوٹیک انسٹیٹیوٹ، بقائی میڈیکل یونیورسٹی، ضیا الدین یونیورسٹی کے 38طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ڈائریکٹر فرخ زمان نے کہا کہ بائیو انفارمیٹکس علوم کا دائرہ انتہائی وسیع اور اتنا ہی اہم ہے۔مہمان خصوصی وائس چانسلر بقائی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ بقائی نے ورکشاپ میں شریک طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی آئی ٹی کے قیام سے طب کے شعبے میں کمپیوٹر کے استعمال کی افادیت منظر عام پر لائی گئی۔ اسسٹنٹ پروفیسر خالدہ نوید، پروفیسرغلام اصغر نے بھی خطاب کیا، جب کہ بائیو میڈیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر عمر عبداللہ ، پروفیسر شاہدہ ناگی و دیگر نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment