کراچی(امت نیوز)صحافی جمال خشوگی کےقتل کی تحقیقات کرنے والی ترک پولیس ٹیم کوسعودی قونصلیٹ کی ایک مطلوبہ کار مل گئی۔مغربی میڈیا کے مطابق استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ کی یہ کار استنبو ل کی ایک پارکنگ میں پائی گئی ۔ ترک تفتیش کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کار کی تلاشی لی تاکہ جمال خشوگی کی لاش کاسراغ لگا یا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کار پر اسرار طور پر 14 روز سے پارکنگ میں کھڑی تھی۔ ترک حکام سعودی قونصلیٹ اورقونصل جنرل کی رہائش گاہ کی تلاشی کے ساتھ اس کار کو ڈھونڈنے میں مصروف تھے۔ دریں اثنا پیر کوسعودی قونصلیٹ کےمزید5 اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔إ