آصف زرداری نےفضل الرحمٰن کو اے پی سی بلانے کا ٹاسک دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ٓاصف علی زرداری نےجمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو اے پی سی بلانے کا ٹاسک دیدیا ۔سابق صدرنے جے یو آئی کے سربراہ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ اشرف پرویز اور چوہدری منظور بھی تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں حکومتی پالیسیوں کیخلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا اور حکومت مخالف قرارداد پر تبادلہ خیال کیا گیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ جمہوری نہیں ہےیہ حکومت چلتی نظر نہیں آرہی ۔حکمرانوں سے بات نہیں ہوگی ۔اگر سمجھوتہ کرنا ہوتا تو مشرف کادور بہتر تھا ،ہم تمام جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ساری اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی،آئندہ ہفتے آل پارٹیزکانفرنس بلائیں گے۔انہون نے کہا کہ اپوزیشن کے سامنے عدم اعتماد کی بات رکھیں گے ۔ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت پر چلانا ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حالات میں زرداری۔ نواز ملاقات ضروری ہے ۔اس وقت ساری اپوزیشن مل کر ایک مؤقف اختیار کرےہمارا مؤقف ہے کہ حکومت کو جعلی مینڈیٹ حاصل ہے۔

Comments (0)
Add Comment