بھارت سازش کےتحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے- جماعت الدعوہ

اسلام آباد (نمائندہ امت)جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشتگردی کررہا ہے ،بھارت سوچی سمجھی سازش کےتحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،کشمیریوں کی جان،مال ،گھر کچھ بھی محفوظ نہیں ،عالمی ادارے بھارتی دہشتگردی کو روکیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں10کشمیری نوجوانوں اور پلوامہ میں حاملہ خاتون کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیریوں کا سوچا سمجھا قتل عام ہے۔جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاداحمدعباسی نےکہاہےکہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام 27اکتوبر کوکشمیر پربھارتی قبضہ کےخلاف یوم سیاہ کےموقع پراسلام آباد(آبپارہ چوک) میں عظیم الشان احتجاجی مارچ کیاجا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت ااسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کر یں گے ، کشمیرمارچ میں اسلام آباد اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مردوخواتین اور بچے شر یک ہوں گے، انھوں نے کہا عوام بھارتی جارحانہ عزائم کے خلاف جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شر یک ہو کر اہل کشمیر سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کر یں ۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مظلوم اور نہتے کشمیری عوام پر مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ناظم اسامہ قریشی اورناظم عمومی دلاور ملک نے ضلعی عاملہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکیت اپنی انتہاء پر ہے، مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی افسوس ناک ہے ۔

Comments (0)
Add Comment