پشاور(امت نیوز)وفاق المدارس کا ایک اہم اجلاس وفاق المدارس کے سینئر نائب صدر مولانا انوارالحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاق المدارس صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولاناحسین احمد، جمعیة علمائے اسلام کے رہنمامفتی کفایت اللہ کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلعی مسوٴلین اور ارکان مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ مولانا حسین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عصری ادارے ہماری ضرورت ہیں اسی طرح دینی مدارس اسلامی معاشرے کی ضرورت ہیں۔مدارس کی خدمات کواجاگر کرنے اور ان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے وفاق المدارس نے ملک بھر میں ”پیغام مدارس “مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عوام الناس کو دینی مدارس کی ضرورت واہمیت اور ان کے کردار وخدمات سے آگاہ کیا جائے گا۔نیز مدارس کے بارے میں مغربی قوتوں کے مکروہ پروپیگنڈے اور اس کے مقاصد کو کھولا جائے گا۔