دیامرمیں دشمنی پرایک خاندان کے3 افراد سمیت 5 قتل

گلگت (نمائندہ امت؍مانیٹرنگ ڈیسک)دیامر میں2مختلف واقعات میں دشمنی پرایک خاندان کے 3 افراد سمیت 5 افراد قتل کردیئے گئے جبکہ رایک بچہ زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق ضلع دیامر کے علاقے ڈوڈیشال میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران مخالفین نے گھر پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بہو موقع پر دم توڑ گئے اور ایک بچہ زخمی ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آوروں میں سے بھی ایک شخص ماراگیا۔ قتل کی یہ واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ریسکیو ٹیموں نے زخمی بچے اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ادھر تحصیل تانگیر کے علاقے لرک میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فضل الہیٰ ولد عبدالحلیم کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ دونوں واقعات ذاتی دشمنی کے باعث پیش آئے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment