لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ گل بہار بانو ایک عرصے سے لاپتہ تھیں۔وہ اچانک منظر عام سے غائب ہو گئی تھیں ،جس کے بعد ان کے حوالے سے مختلف چہ میگوئیاں ہونے لگی تھیں۔ان کی پر اسرار گمشدگی نے بہت سے سوالات کو جنم دیا تھا ۔اس صورتحال نے انکے مداحوں کو انتہائی پریشان کر دیا تھا۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ماضی معروف ترین گلوکارہ گل بہار بانو ایک بار پھر منظر عام پر آچکی ہیں۔انہیں ان کے بھائی نے ذہنی مریضہ قرار دے کر گھر میں قید کررکھا تھا۔انکو انہی کے بھائی کی بنائی ہو قید گاہ سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گل بہار بانو 1955ء کے لگ بھگ بہاولپور میں پیدا ہوئیں۔ 1982ء میں ریڈیو پاکستان بہاولپور سے گائیکی کا آغاز کیا۔ کچھ عرصے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئیں جہاں سے ان کی شہرت کا باقاعدہ آغاز ہوا اور وہ ریڈیو اور ٹیلی وژن کی مقبول گلوکارہ بن گئیں۔