پی سی بی نے مینیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کرادیا

لاہور (امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلی کیلئے چیئرمین احسان مانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی موجودگی میں مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے چیئرمین کو ایم ڈی کے نئے عہدے کی تقرری کا اختیار دیدیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے اشتہار دے دیا۔واضح رہے کہ احسان مانی نے ایک سرکولر کے ذریعے 12 اکتوبر کو گورنگ بورڈ سے ایم ڈی کی تقرری کی اجازت مانگی تھی۔ انہوں نے اس نئی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی کی تقرری کے بعد چیئرمین کے انتطامی اختیارات کم کردیئے جائیں گے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر بدستور کام کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ایم ڈی کا عہدہ نہیں ٗ احسان مانی نے دیگر ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے متاثر ہو کر یہ اہم ترین اور ہائی پروفائل عہدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment