انتظار قتل کیس میں مفرور انسپکٹر کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس میں مفرور ملزم انسپکٹر طارق رحیم کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے 6نومبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔سماعت پر مقتول کے والد مقصود احمد بھی پیش ہوئے، جب کہ ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment