عدالتی حکم کے باوجود اردو کو ریاستی اور حکومتی اداروں میں نافذ نہیں کیاگیا- حافظ نعیم الرحمن

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ اردو کو دفتری زبان کے طورپر نافذ کرنے کے عدالتی حکم کو تین سال گزرگئے،لیکن افسوس کہ عدالتی حکم کے باوجود تاحال اردو کو ریاستی اورحکومتی اداروں بشمول عدلیہ کے اندربھی نافذ نہیں کیاگیا۔ قوم کو استعمار کی ذہنی غلامی سے نجات دلانے کے لئے ضروری ہے کہ اردو کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے کرتی ہیں جو اپنی قومی شناخت اور تشخص کو قائم رکھتی ہیں اور اس پر فخر کرتی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment