کراچی (پ ر) ریاست مدینہ کے قیام کیلئے پاکستان میں سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔ سود کے نام پر قرض لینا اور کریڈٹ کارڈ کا اجرا کرکے ہم رب سے بغاوت کررہے ہیں۔ ہماری قومی معیشتIMF کے کنٹرول میں تو ریاست مدینہ کا تصور کرنا بھی محال نظر آتا ہے۔ یہ بات اہلحدیث یوتھ فورس سندھ کے صدر خالد محمود ادریس نے زونل انچارجز اور مرکزی کابینہ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ اس موقع پر موجود ابو بکر ارشد وزیر آبادی نے کہا کہ ہم اسلامی قوانین سے انحراف کرکے قومی معیشت کو بام عروج پر نہیں لاسکتے۔