کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 16بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 3لانچوں کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پرماہی گیری کرنے پر 16 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 3لانچوں کو قبضے میں لے لیا ۔کارروائی میں میری ٹائم ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔