زرداری کے بیان پرجواب دینےسےنوازکاگریز

اسلام آباد۔لاہور ( نمائندہ امت۔مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ آصف علی زرداری کےبیان کاپارٹی کی سطح پر جائزہ لےرہے ہیں، حکومت کی نااہلی برقرار رہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔ منگل کوسابق وزیر اعظم نواز شریف فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کے لئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو میڈیا کے نمائندوں نے غیررسمی گفتگو کی کوشش کی تاہم نواز شریف نے جواب دینے سےگریز کیا۔ صحافی نے پوچھا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملاقاتوں کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ نواز شریف نےکہا کہ سوال کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی۔ مریم اورنگزیب نےکہا کہ حکومت کی نااہلی برقراررہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔ جب نواز شریف سے پوچھا گیا کہ آصف زرداری آپ سےملاقات کےلئےتیارہیں ، کیا آپ بھی ملیں گے؟نواز شریف نے اس سوال کا جواب دینے سے بھی گریزکیا اورکہا زرداری سے ملاقات سےمتعلق سوال کا جواب بھی مریم اورنگزیب دیں گی جس پرمریم نے بتایا کہ آصف زرداری کے بیان کا پارٹی کی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایک دوروز میں پی پی کی قیادت سے ملاقات ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےحمزہ کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی ایک پرانی سیاسی جماعت ہے جس نے سیاسی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا، ملک کی خاطر ہم پیپلزپارٹی سے ایک یا دوروز میں ملیں گے، اپوزیشن مل کرحکمرانوں کا محاسبہ کرے گی۔ زرداری صاحب پہلے بھی ملتے رہے، ضرورت پڑی تو دوبارہ ملیں گے۔

Comments (0)
Add Comment