کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی امدادی پیکیج ملنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاریکس ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ کھلنے پر روپے کی قدر میں اضافہ متوقع ہے۔ دوسری جانب ذخیرہ اندوز بھی مارکیٹ میں ڈالرفروخت کرنے پر مجبور ہوں گے جنہوں نے ڈالر مزید مہنگا ہونے کی امید پر انہیں ذخیرہ کر رکھا تھا۔