ایل این جی پر شاہد خاقان نے وزرا کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفاقی وزراء فواد چوہدری اور چوہدری غلام سرور خان کو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔ انہوں نے کہا ایل این جی ملکی معیشت کیلئے ناگزیر تھی، الزامات اور حقیقت میں فرق ہونا چاہیے، سب سے زیادہ الزام خود چور دوسروں پر لگاتا ہے، جتنا عرصہ وزیراعظم رہا اپنے ہر فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔شاہد خاقان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا غلام سرور اور فواد چودھری نے ایل این جی میں گھپلے کا الزام لگایا، کہا گیا ایل این جی کی وجہ سے معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا ہم سے پہلے حکومتوں نے ایل این جی منصوبہ لگانے کی 5 کوششیں کیں، جتنا عرصہ وزیراعظم رہا اپنے ہر فیصلے کو قبول کرتا ہوں، اپنے فیصلوں سے متعلق ہر فورم پر بات کرنے کو تیار ہوں، ایک ڈالر سے بھی کم ایم ایم بی یو کا معاہدہ کیا، جو الزامات لگائے گئے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما نے مزید کہا کہ ایل این جی نہ ہوتی تو فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی، غلط ثابت ہوا تو جیل جانے کیلئے تیار ہوں، ایل این جی نہ لاتے تو توانائی مسائل حل نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا پرانے پلانٹ آج بھی سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں، خواجہ صاحب نے کہا تھا کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، تھر کول پاور پروجیکٹ زیر تکمیل ہے۔

Comments (0)
Add Comment