لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں حکومتی شخصیت کے پروٹوکول کیلئے ٹرک لگاکرسڑک بندکردی گئی۔شہریوں کے احتجاج پرراستہ کھولناپڑا۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کینال روڈ کو وی آئی پی شخصیت کے پروٹوکول کے لیے کولڈ ڈرنکس لے جانیوالا ٹرک کھڑاکرکےبندکردیاگیا۔ اس مقام سےتھوڑی ہی دور انڈر پاس کےقریب پنجاب کی انتہائی اہم شخصیت کی رہائش گاہ ہےاور انہوں نے گھر سےنکل کرنہرکی طرف آنایا کینال روڈپر جانا تھا۔ٹریفک وارڈن نے لوڈرٹرک لگوا کر کینال روڈبلاک کروائی تو شہریوں نےبرا بھلا کہناشروع کردیا اور کئی نے گاڑی کے عقبی طرف سے نکلنے کی بھی کوشش کی جس پرتھوڑی ہی دیر بعدسڑک دوبارہ کھول دی گئی ۔