شہباز کیخلاف آزادی فلائی اوور تعمیر میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کیخلاف ایک اور کھاتہ کھل گیا۔ آزادی فلائی اوور کی تعمیر میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے آزادی فلائی اوور منصوبہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم ادائیگیوں اور تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے استعمال کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ٹینڈرز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم شہباز شریف کے 10سالہ دورِ حکومت کے تمام بڑے منصوبوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو نیب نے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کر کےآشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment