لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ملک میں کرپشن کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ناجائز اثاثے اور منی لانڈرنگ میں ملوث سو سے زائد سیاسی شخصیات اور ان کے فرنٹ مین افسران گرفتار کئے جائیں گے ۔ ان میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے پانچ رہنما بھی شامل ہیں ۔ اینکر چوہدری غلام حسین نے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت بھی جنوری تک تبدیل ہوسکتی ہے پی پی پی میں بڑا فاروڈ بلاک سامنے آسکتا ہے ۔