جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ-2 اہلکار زخمی

بنوں (نمائندہ امت)جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ، 2 سیکورٹی اہلکار زخمی، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا، راکٹ لگنے سے دو اہلکار زخمی ہوگئے جن کو وانا ہسپتال منتقل کیا گیاواقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی تاہم ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment