پشاور(نمائندہ خصوصی)امریکی و افغان فوجوں نے صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود میں سویلین آبادی میں تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے میں پانچ نہتے شہریوں کو شہید کر ڈالا دوسری طرف طالبان حملوں میں 8 اہلکار ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے جبکہ 2 ٹینک بھی تباہ ہوئےتفصیلات کے مطابق صوبہ بادغیس ضلع مقر کے قول استاز کے علاقے میں واقع چوکی پر طالبان نے حملہ کیا جس سے ایک فوجی زخمی ہوگیا۔صوبہ فاریاب ضلع قیصار سے اطلاع ملی ہے کہ یکہ پشتہ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے سے ایک فوجی ہلاک جبکہ ایک ا زخمی ہوگیا۔اسی طرح ہلمند میں طالبان کی کارروائی میں پانچ اہلکارہلاک و زخمی ہو گئے ۔صوبہ ہلمند کے ناوہ ونادعلی اضلاع میں افغان فوجیوں پر طالبان نے حملہ کیا۔ ضلع نادعلی کے ماندہ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے سے4 اہلکار ہلاک وزخمی ہوگئے۔ضلع ناوہ سے اطلاع ملی ہے کہ خسر آباد کے علاقے میں واقع چوکی پر سنائپر گن حملہ ہوا جس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔قندھار اور بلخ صوبوں میں دھماکے سے 2فوجی ٹینک تباہ ہو گئے ۔افغان فوج پر قندوز اور بلخ صوبوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے۔ صوبہ قندوز کے صدرمقام قندوز شہر کے جرگذر کے علاقے میں بم دھماکے سے فوجی ٹینک تباہ ہوگیا۔دریں اثناء صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے جوباش کے علاقے میں اسی نوعیت کے دھماکے سے فوجی ٹینک تباہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹینکوں میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔اسی طرح کاپیساو پکتیکا میں حملے و دھماکے میں کمانڈر سمیت 5 جنگجو زخمی ہوگئے ۔صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے مرکز میں جنگجووٴں کی چوکی اور گشتی پارٹی پر یکے بعدیگرے دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں چار شرپسند زخمی ہوگئے۔ صوبہ پکتیکا ضلع سروبی کے زری قلعہ کے علاقے میں واقع جنگجووٴں کی چوکی پر ہونے والے حملے میں کمانڈر باجی گل شدید زخمی ہوگیاجبکہ ننگر صوبے میں امریکی چھاپے میں پانچ شہری شہید ہو گئے ۔امریکی افغان فوجوں نے صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود میں سویلین آبادی پر چھاپہ مارا۔بالاغ کے علاقے میں سویلین آبادی چھاپے کے دوران عوام کے گھروں کے دروازوں کو تباہ کرکے تلاشی کا عمل شروع کیا اور آخر میں پانچ نہتے شہریوں کو شہید کر ڈالا ۔