بنوں (نمائندہ امت۔مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان سے تیل اورگیس کمپنی کے 4 ملازمین کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ۔تحصیل سپین وام کے سرحدی علاقے آبا خیل سے ماڑی پور آئل اینڈ گیس کمپنی کے چار ملازمین اغوا گزشتہ روزاغوا گئے ۔ مغویوں میں ایک مقامی اور تین غیر مقامی افرادشامل تھے جن کی باز یابی کیلئے مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیاتاہم انہیں زندہ بازیاب کرائے جانے سے پہلے ہی قتل کرکے ان کی لاشیں ایک گاڑی میں رکھ دی گئی تھیں اوراس گاڑی کوبھی نذرآتش کردیاگیا۔، گزشتہ ہفتے بھی اسی علاقے سے اسی کمپنی کے دو ملازمین اغواء کرلئے گئے تھے جن میں ایک کو فوری بازیاب کرالیا گیا تھا ۔