سی پیک کی تکمیل قومی مفاد کے مطابق کی جائے- مقررین

کراچی(امت نیوز)معروف تجارتی و سماجی شخصیت میاں عبدالمجید نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل قومی مفاد کے حقیقی تقاضوں کے مطابق کی جائے۔احتیاط اور دیانتداری کے تمام تقاضوں کو ملحوظ رکھا جائے ۔منصوبے سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم فکر و عمل کے تحت سی پیک سے متعلق خصوصی سیمینار سی پیک منصوبہ ، تفصیلات امکانات اور خدشات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق سفارتکار جمیل احمد خان نے کہا کہ منصوبے سے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔معروف معاشی تجزیہ کار و ادیب فراست شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں اقوام کو محض لفظی نہیں بلکہ حقیقی دوستی کے بندھن میں جوڑنے کا سبب بن سکتا ہے -صحافی اور اینکر پرسن مبشر میر نے کہا کہ منصوبے سے خطے کی معیشت کو عالمی سطح پر بہت بڑا بریک تھرو ملے گا -زونل میونسپل کمیٹی ضلع سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی نےبھی خطاب کیا۔بزم فکر و عمل کے صدر سید عارف مصطفیٰ نے عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اہم قومی معاملات پر سیمینار ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment